ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے ڈی ایس،کانگریس الجھن پیدا کررہے ہیں: سدانندگوڈا

جے ڈی ایس،کانگریس الجھن پیدا کررہے ہیں: سدانندگوڈا

Mon, 25 Nov 2019 11:59:28    S.O. News Service

بنگلورو،25/نومبر(ایس او نیوز) کانگریس اور جے ڈی ایس الجھن پیدا کررہے ہیں۔ مرکزی وزیر برائے کھاد اور کیمیکل ڈی وی سدانند گوڈا نے ہفتہ کو کہا کہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے لیڈر ضمنی انتخابات میں ورکرس کا ذہن موڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنا چہرہ بچانے خصوصاًکے آر پیٹ،ہوسکوٹہ اسمبلی حلقوں میں یہ متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات ہونے والے تمام 15/ حلقوں میں کانگریس اور جے ڈی ایس کے ورکر اپنی پارٹیاں چھوڑ کر، بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ کانگریس اور جے ڈی ایس کے پاس ایسے طاقتور امیدوار نہیں ہیں جو بی جے پی کے امیدواروں کو ٹکر دے سکیں۔ یہ الجھنیں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ بی جے پی کو ہرانے ”دونوں پارٹیوں میں خفیہ رابطہ ہے“ انہوں نے کہا کہ کمار سوامی سیاست میں میرے اچھے کاموں کے تعلق سے گفتگو کررہے ہیں۔ لیکن ہر کوئی جانتا ہے کہ اپنی میعاد میں کمار سوامی نے صرف ایک ہوٹل میں بیٹھ کر اچھا کام کیا ہے۔ کچھ لوگوں کا مضبوط سیاسی پس منظر ہوتا ہے اور وہ اپنے خاندان کی مدد سے سیاست میں داخل ہوئے ہیں، لیکن میرا کوئی سیاسی خاندان کا پس منظر نہیں ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی میرا خاندان ہے۔انہوں نے کہا”چونکہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے آر پیٹ اور ہوسکوٹے حلقو میں ووٹروں کودہشت زدہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ”، الیکشن کمیشن آف انڈیا اس کا نوٹ لے اور دونوں حلقوں کو حساس قرار دے۔


Share: